پاکستانی حج مشن سعودی عرب میں عازمین کو کونسی خاص سہولیات دے رہا ہے؟

پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 185 پروازوں کے ذریعے 46,648 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، اور اگلے 9 دنوں میں مزید 22,090 سرکاری عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ جی حج اسکیم کے تحت اب تک 15,000 سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ اس سال پاکستان حج مشن 70,105 سرکاری اور 80,000 سے زائد نجی عازمین حج کی میزبانی کرے گا۔

مدینہ منورہ میں خصوصی انتظامات

سعودی حکام کے تعاون سے 33,500 عازمین حج کو مدینہ منورہ میں زیارت ریاض الجنہ کرائی گئی ہے۔

شکایات کے ازالے کے لیے سہولیات

عازمین حج کی شکایات کے ازالے کے لیے موبائل ایپ پاک حج، دو ٹال فری ہیلپ لائنز اور چار واٹس ایپ نمبرز فراہم کیے گئے ہیں۔

طبی سہولیات

مکہ اور مدینہ کے دو مرکزی اسپتالوں اور درجنوں ڈسپنسریوں کے ذریعے 322 ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان حج مشن کے مرکزی اسپتالوں میں جدید ایمبولینس، لیبارٹری، ایکسرے، الٹراساؤنڈ، ای سی جی، مائنر آپریشن تھیٹر، زنانہ ومردانہ وارڈز اور شعبہ دندان کی سہولیات موجود ہیں۔

معاونین کی خدمات

عازمین حج کو کھانے، سفری و رہائشی معاونت فراہم کرنے کے لیے 511 پاکستانی معاونین دن رات کی شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔ مذہبی امور کے 152 افسران و معاون عملہ مین کنٹرول آفس، مدینہ اور جدہ ایئرپورٹس، شعبہ گمشدگی و بازیابی، مدینہ ڈیپارچر سیل، مانیٹرنگ سیل، اکاؤنٹس و انتظامیہ کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

گمشدہ عازمین کی تلاش

مکہ و مدینہ میں گذشتہ 23 دنوں میں 122 عازمین حج کو تلاش کر کے ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا، 770 بیگز، پرس اور 169 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئیں۔

إقرأ أيضا:  عازمین حج کو صحت اور ادویات سے متعلق نئی ہدایات جاری

شکایات کا ازالہ

گذشتہ 23 دنوں میں خوراک کی 570، رہائش کی 1460، جبکہ ٹرانسپورٹ کی 388 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ حرم مکی میں داخلی راستوں پر تعینات حرم گائیڈز نے اب تک 24,629 مرتبہ عازمین حج کی رہنمائی فراہم کی ہے۔

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …