حج سیزن 2024: امیر مدینہ ریجن سلمان بن سلطان کا حرمین ٹرین اسٹیشن کا دورہ

مدینہ ریجن کے امیر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے مدینہ منورہ میں حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن اور پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کا دورہ کیا تاکہ حجاج کرام کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق، شہزادہ سلمان بن سلطان نے حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن کا دورہ کر کے حج سیزن 2024 کے لیے حجاج کرام کی آمد ورفت سے متعلق تیاریوں اور انتظامات کا معائنہ کیا۔ اسی طرح، انہوں نے پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا تاکہ حج کے دوران عازمین حج کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 9 مئی سے حج آپریشن کا آغاز کیا تھا جو 10 جون تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے 34 ہزار عازمین کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، 19 ہزار سرکاری حج اسکیم اور 15 ہزار پرائیویٹ عازمین پی آئی اے سے سفر کریں گے۔ اسلام آباد، کراچی سمیت 8 شہروں سے جدہ اور مدینہ کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

إقرأ أيضا:  عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …