سعودی عرب کے مفتئ اعظم کی عازمینِ کرام کو حج سے متعلق خصوصی ہدایات

سعودی عرب کے مفتئ اعظم اور سعودی کونسل آف سینیئر سکالرز کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے تمام عازمینِ حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکے لگوانے کی سختی سے تاکید کی ہے۔

معہ کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق انہوں نے بغیر اجازت حج کرنے کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین حاجیوں کی سہولت اور تنظیم کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔

مفتئ اعظم نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کو آسان اور منظم بنانے کے لیے جامع ہدایات دی ہیں، جن کی پابندی سب کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے عازمینِ حج کو عبادت اور دعا میں وقت گزارنے کی ترغیب دی اور لغو اور گناہ سے بچنے کی تاکید کی۔

اس موقع پر مفتئ اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکت کو محفوظ رکھے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد کو بہترین جزا دے۔

إقرأ أيضا:  حج 2024: وفاقی وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کی رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کا جائزہ لیا

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …