پاکستانی عازمین حج کی مدینے آمد پر پھولوں کا تحفہ

پاکستانی عازمین حج کا مدینہ منورہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کو سرکاری اسکیم کے تحت آنے والے عازمین کا پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو نے پرتپاک استقبال کیا۔

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ اس سال سرکاری حج اسکیم کے تمام حجاج کو مدینہ منورہ کے مرکزی علاقے میں ٹھہرایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج سے سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجاج کی سہولت کے لیے وزارت نے متعدد شعبہ جات قائم کیے ہیں۔ حجاج رہنمائی کے لیے بلڈنگ معاون یا پاک حج موبائل ایپ پر رجوع کر سکتے ہیں۔

حج ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق، پاکستان سے مدینہ منورہ کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حج آپریشن کے پہلے دو دنوں میں اب تک 2501 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

عازمین حج نے مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی۔ مسجد نبوی میں بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے چھت بھی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی۔

إقرأ أيضا:  سفرِ حج کی تیاری، کون سے کام سب سے ضروری ہیں؟

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …