پاکستان سے 31 ہزار 57 سرکاری عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، ترجمان مذہبی امور

پاکستان سے حج کے عازمین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 126 حج پروازوں کے ذریعے 31,057 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جس سے مکہ مکرمہ کے علاقوں عزیزیہ اور بطحاء قریش کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن، سعودی حکام اور کیٹرنگ کمپنیوں کی جانب سے اللہ کے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ اب تک 126 حج پروازوں کے ذریعے 31,057 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ جمعرات کو مزید 12 پروازوں کے ذریعے 2,450 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ سکیم کے تحت بھی 2,000 سے زیادہ عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ 16,500 عازمینِ کرام نے سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کر لی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 12,435 عازمینِ کرام زیارتِ مدینہ منورہ مکمل کرنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا آغاز 24 مئی سے ہوگا۔ عازمینِ حج کی طبی سہولیات کے لیے 156 افراد جبکہ آمد و رفت، رہائش اور خوراک کے انتظامات کے لیے 336 افراد پر مشتمل معاونین مصروف عمل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے مین کنٹرول آفس میں پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے بھی عازمینِ حج کی رہنمائی اور معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔

إقرأ أيضا:  مسجد نبویؐ کے صحن میں پُرنم ہوائیں پھیلانے والے پنکھوں میں خاص کیا ہے؟

شاهد أيضاً

روضہ رسولﷺ پر حاضری: ہر مسلمان عاجزی انکساری اور آداب کو ملحوظ خاطر رکھے

خانہ کعبہ کے بعد مسجد نبوی مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ فضیلت والا مقام …