وزارت حج وعمرہ نے خواتین کے احرام سے متعلق ہدایات جاری کردیں

وزارت حج و عمرہ نے خواتین کے لیے احرام سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی ہیں، جن کا احرام باندھتے وقت خاص خیال رکھنا ہوگا:

  1. احرام کا لباس ڈھیلا اور کھلا ہونا چاہیے۔
  2. احرام کا لباس حرکت میں رکاوٹ نہ ڈالے۔
  3. احرام کا لباس زینت سے پاک ہو۔
  4. خواتین دستانے اور نقاب نہ پہنیں۔

وزارت نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگر کسی خاتون کو شرعی عذر لاحق ہو تو اس کا احرام درست تسلیم کیا جائے گا اور وہ سوائے طواف کے تمام مناسک ادا کر سکتی ہیں۔

یہ ہدایات وزارت حج و عمرہ کے آگاہی سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جس کا مقصد حج اور عمرے کے دوران خواتین کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

إقرأ أيضا:  حج 2024: سعودی سرحدی گارڈز کی خدمات کا سلسلہ جاری

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …