ایک ہزار فلسطینی خادم الحرمین کی میزبانی میں فریضہ حج ادا کرینگے

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر اس سال ایک ہزار فلسطینی شہریوں کو سرکاری سطح پر حج کروایا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے رواں سال 88 ممالک کے 2 ہزار 300 مسلمانوں کی سرکاری سطح پر حج کی میزبانی کی ہدایت کی ہے، ان میں 1 ہزار فلسطینی شہری بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ 22 ایسے مسلمانوں کی سعودی عرب کی میزبانی میں حج کی تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے جن کے جڑواں بچوں کے آپریشن مملکت کے اسپتالوں میں ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں سرکاری حج اسکیم کے تحت ہر سال مختلف ممالک کے سینکڑوں مسلمانوں کے حج کا انتظام کیا جاتا ہے، اس پروگرام کو سعودی وزارت مذہبی امور اور دعوت ارشاد سرانجام دیتی ہے۔

سعودی عرب کے مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے وزیر اور حج پروگرام کے جنرل سپروائزر الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سعودی قیادت کی طرف سے 2 ہزار 300 مسلمانوں کے حج کی سرکاری سطح پر میزبانی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعوی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دنیا بھر کے مسلمانوں کے مفادات کی دیکھ بھال کے لیے ان کے مستقل فکر کی عکاسی کرتی ہیں۔

’خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی یہ کوشش مختلف خطوں کے مسلمانوں کے ساتھ محبت، اسلامی اتحاد اور بھائی چارے کے بندھن کو گہرا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ میزبانی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں قیادت کی طرف سے کی گئی عظیم خدمات اور مسلمانوں کے مقدس ترین مقام بیت اللہ شریف کی م

إقرأ أيضا:  حج 2024: ملازمین، معاونین اور خدمت گاروں کے لیے اہم ہدایات جاری

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …