حج 2024: یوم عرفہ کا خطبہ کون دے گا؟

امامِ حرم ڈاکٹر عبدالرحمان السديس نے اعلان کیا ہے کہ شاہی منظوری کے ساتھ مسجدِ حرم کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کو سال 1445 ہجری کا یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہر سال سعودی عرب کی حکومت کسی نہ کسی عالم کو یومِ عرفہ کے خطبہ کے لیے مقرر کرتی ہے۔

ڈاکٹر ماہر المعیقلی کون ہیں؟

ڈاکٹر ماہر المعیقلی کی پیدائش 7 جنوری 1969 کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ انہوں نے قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں معلمین کالج میں تعلیم حاصل کی اور وہاں سے ریاضی کے استاد کے طور پر فارغ التحصیل ہوئے۔

مکہ مکرمہ منتقل ہو کر انہوں نے معلم کی حیثیت سے کام کیا اور پھر مکہ مکرمہ میں شہزادہ عبدالمجید اسکول میں طلبہ کے مشیر بنے۔

انہوں نے 1425 ہجری میں امام احمد بن حنبل کے فقہ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جس کا عنوان ’امام احمد کی فقہی مسائل عبدالملک المیمونی کی روایت کے مطابق‘ تھا، انہوں نے اس میں امتیاز کا درجہ حاصل کیا۔

انہوں نے 1434 ہجری میں شافعی فقہ میں امتیازی حیثیت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری جامعہ ام القریٰ سے حاصل کی۔

ڈاکٹر ماہر امام وخطیب مکہ ہونے سے قبل مسجدِ نبوی میں بھی امام وخطیب رہ چکے ہیں۔

إقرأ أيضا:  زمزم سے متعلق اضافی رقم وصول کرنے کی خبريں درست نہيں

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …