اب تک کتنے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے؟

سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی آمد جاری ہے، اور اب تک 149 پروازوں کے ذریعے 35,000 سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے مدینہ منورہ پری حج پروازوں کا سلسلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا، جبکہ 35,000 سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، اور نجی حج اسکیم کے تحت 32,546 عازمین حج سعودی عرب پہنچے۔

اب 9 جون تک، پاکستان سے سعودی عرب جانے والی تمام پروازیں مدینہ منورہ کے بجائے جدہ اتریں گی۔ ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے مدینہ منورہ میں 20,050 عازمین حج کو ریاض الجنہ کی زیارت کروائی گئی ہے۔

مدینہ منورہ میں شعبہ گمشدگی و بازیابی نے گم ہونے والے 530 بیگز تلاش کرکے مالکان کے حوالے کیے ہیں، اور راستہ بھولنے والے 61 عازمین حج کو تلاش کرکے ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔

مدینہ منورہ میں شعبہ شکایات نے خوراک کی 304 اور ٹرانسپورٹ کی 38 شکایات کا حل کیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں، 197 بیگز کو تلاش کر لیا گیا ہے، جبکہ راستہ کھونے والے 17 عازمین حج کو رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔

حرم مکی میں داخلی راستوں پر تعینات حرم گائڈز نے اب تک 4,500 عازمین حج کو رہنمائی فراہم کی ہے۔

إقرأ أيضا:  سعودی وزارت حج و عمرہ نے کسٹم ڈیکلیریشن کے نئے اصول و ضوابط جاری کر دیے

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …