الازہر کے سربراہ کی فلسطینی عازمین حج کی میزبانی پر تعریف

مصر کی الازہر یونیورسٹی کے صدر، ڈاکٹر سلامہ داود نے خادم حرمین شریفین حج و عمرہ پروگرام کے تحت وزارت مذہبی امور ودعوت وارشاد کے زیر انتظام استقبالیہ میں شرکت کے دوران سعودی عرب کی فلسطینی عوام کے لیے حج کی میزبانی کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک عمدہ اقدام ہے جو سعودی قیادت کے نیک اعمال میں اضافہ کرے گا۔ ڈاکٹر سلامہ داود نے اس سال حج کے قافلوں میں شامل کیی جانے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سعودی مذہبی امور کی وزارت کی مہمان نوازی اور استقبالیہ کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ اسلامی دنیا کی میزبانی کرتا آیا ہے۔ مزید برآں، سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات مضبوط اور قدیم ہیں، اور ہماری حج کی دعوت وزارت مذہبی امور اور جامعہ الازہر کے درمیان اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں ایک اہم قدم ہے۔

یاد رہے کہ اس سال 2024 خادم حرمین شریفین حج وعمرہ پروگرام کے تحت دنیا بھر کے 88 مختلف ممالک سے 2322 سے زائد حجاج کو میزبانی دی گئی ہے۔

إقرأ أيضا:  سعودی فنڈ سے جدید سافٹ ویئر انجینئرنگ لیبارٹریز کا افتتاح

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …