وزیر مذہبی امور کا مدینہ میں حج انتظامات کا جائزہ

(پاکستان بالعربیہ) وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود حج انتظامات کا جائزہ لینے مدینہ منورہ پہنچے، سعودی وزارت مذہبی امور کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔
مدینہ پہنچنے پر وفاقی وزیر نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کی۔
دریں اثناء مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے رواں سال کے حج کے دوران پاکستانی عازمین کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عازمین کو کم قیمت پر بہترین رہائش اور سفری سہولیات میسر ہوں۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل حج سے بریفنگ لی، اور سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو حج انتظامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

شاهد أيضاً

مریم اورنگزیب: الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ …