حج 2024: بزرگ اور ان پڑھ عازمین حج کو موبائل ایپ اور سم کے استعمال میں معاونت فراہم کی جائے گی، وزیر مذہبی امور

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ حج انتظامات ہر سال بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ پاکستان حج مشن کی انتھک محنت کی بدولت سرکاری سکیم کے اخراجات خطے میں سب سے کم ہیں۔ انہوں نے پاکستان حج مشن کو ہدایت کی کہ پڑوسی ممالک سے حج اخراجات کا موازنہ عوام کے سامنے پیش کریں۔ بزرگ اور نیم خواندہ عازمین حج کو موبائل ایپ اور سم کے استعمال میں معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کی رہائش گاہوں کا اچانک دورہ کیا اور عازمین سے حج انتظامات کے بارے میں ان کی آراء لیں۔ عازمین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی موجودہ حکومتوں کے انتظامات پہلے سے بھی بہتر ہیں۔ رہائش گاہیں، خوراک، سفری سہولیات اور عملے کی خدمات مثالی ہیں۔

وزیر مذہبی امور آج کیٹرنگ کمپنیوں اور سعودی ادارے ‘ادلاء مدینہ’ کا دورہ بھی کریں گے۔

إقرأ أيضا:  سعودی عرب کے مفتئ اعظم کی عازمینِ کرام کو حج سے متعلق خصوصی ہدایات

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …