زمزم سے متعلق اضافی رقم وصول کرنے کی خبريں درست نہيں

(پاکستان بالعربیہ) وفاقی وزیر مذہبی امور سینٹر طلحہ محمود نے اعلان کرتے ہوے کہا کہ حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ حاجیوں سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گئی۔

حج پیکج میں آب زم زم کی محفوظ پیکنگ کے پیسے شامل ہیں اضافی پیسے نہیں لیے جائیں گے۔آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ آب زمزم کی رقم 2017 سے قبل حج پیکیج میں شامل کی گئی تھی

سعودی حکومت نے فضائی سفر کے لیے مخصوص پیکنگ والی زمزم کی بوتل کئی سال قبل شروع کی تھی۔ اس سے قبل حجاج زمزم کے کین خود بھرتے تھے جن کے لیک ہونے کی شکایات تھیں جو جہازوں کیلئے خطرناک تھا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوے کہا کہ حج انتظامات میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

إقرأ أيضا:  حج کے دوران مکہ مکرمہ میں ضیافتی مراکز پر کڑی نگرانی کا اعلان

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …