عازمین حج کو موبائل سم کارڈز کی فراہمی

سعودی وزارتِ مذہبی امور نے خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے تحت، مقامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے تعاون سے، مہمانوں کو “ڈیٹا اور کالز” کی سہولت فراہم کرنے والی موبائل سم کارڈز تحفے میں دی ہیں۔ اس کا مقصد خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے مہمانوں کو حج کے دوران اپنے عزیزوں سے رابطے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

سعودی وزارتِ مذہبی امور نے حجاج کرام کو مکہ مکرمہ میں ان کی رہائش گاہوں پر پہنچتے ہی موبائل سم کارڈز فراہم کیے، جس سے مہمانانِ گرامی اپنے ملک میں موجود اہلِ خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے اور ان کی خیریت معلوم کر سکیں گے۔ یہ سم کارڈز حجاج کو سوشل میڈیا پر اپنے روزمرہ کے واقعات شیئر کرنے یا براہِ راست کالز کے ذریعے اپنے عزیزوں سے رابطے میں رہنے کا موقع فراہم کریں گے۔

اس طرح وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ حج کی روحانی فضاء اور سعودی عرب میں موجود سکون و امان کو محسوس کر سکیں گے۔ یہ تمام سروسز خادم حرمین شریفین کی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی متنوع سہولیات کا حصہ ہیں۔

عازمین حج نے اس بہترین اقدام پر سعودی وزارتِ مذہبی امور کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خاندانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی سہولت پر اپنے خوشی اور احسان مندی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے انہیں حج کے ناقابلِ فراموش لمحات اور یادوں کو اپنے خاندان کے ساتھ شئیر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

إقرأ أيضا:  پاکستانی حجاج کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی؟!

شاهد أيضاً

سعودی اٹارنی جنرل کا مقدس مقامات کا دورہ، حج کی تیاریوں کا معائنہ

سعودی اٹارنی جنرل کا مقدس مقامات کا دورہ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود …