مسجد نبویؐ کے صحن میں پُرنم ہوائیں پھیلانے والے پنکھوں میں خاص کیا ہے؟

سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین کی خدمت اور دیکھ بھال کی ایک نمایاں مثال مسجد نبویؐ کے صحن میں نصب جدید پنکھے ہیں۔

یہ پنکھے حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کے لیے گرم موسم کو خوشگوار بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، گرم ہوا کو خوشگوار کرنے کا یہ عمل مسجد نبویؐ کی چھت پر بھی نصب ہے، جو اکثر وبیشتر معتکفین کے لیے ایئر کولر کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے ایئر کولنگ منصوبوں میں شمار

مسجد نبویؐ میں نصب پانی کے پنکھے دنیا کے سب سے بڑے ایئرکولنگ منصوبوں میں سے ایک ہیں۔ صحن میں کل 436 پانی کے پنکھے نصب ہیں، جو ایک مخصوص نظام کے تحت کام کرتے ہیں۔ یہ پنکھے 250 چھتریوں کے ستونوں پر نصب ہیں اور ہر پنکھے میں 16 نوزلز ہیں، جو بند ہونے پر پانی کے قطرے نہ گرنے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ہر پنکھا 180 ڈگری زاویے پر گھومتا ہے اور 31 سیکنڈ میں گردش مکمل کرتا ہے۔

پنکھوں کی خصوصیات

پنکھڑیاں: ہر پنکھے میں 7 پنکھڑیاں ہیں، جن کا قطر 80 سینٹی میٹر اور چوڑائی 38 سینٹی میٹر ہے۔

بلندی: یہ پنکھے صحن سے 3.5 میٹر کی بلندی پر نصب ہیں۔

حرارت جذب کرنے کا نظام: یہ نظام مسجد نبویؐ کے صحن کے باہر کے ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو چھتریوں کے نیچے ہوا کی حرارت کو جذب کرتا ہے۔

پانی کی فراہمی اور صفائی

اس نظام کے تحت ہر ستون پر فی گھنٹہ 200 لیٹر صاف پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مطلوبہ پانی کی مقدار 2 فلٹرنگ اسٹیشنوں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے، جو ہر ستون کے نیچے مائیکرو فیلٹرز کے ذریعے پانی کو صاف کرتے ہیں۔

إقرأ أيضا:  مدینہ منورہ میں عازمینِ حج وعمرہ کے لیے ’اسمارٹ روٹ‘ کا افتتاح

بیکٹیریا اور نمکیات سے بچاؤ کے لیے الٹراوائیلٹ شعاعوں کا استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ پانی کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے اور نظام کی پائیداری کو برقرار رکھا جاسکے۔ اس نظام کی پائپ لائن کی کل لمبائی 3200 میٹر ہے۔

انجینئرنگ کی مثال

یہ پنکھے نہ صرف زائرین کو خوشگوار ماحول فراہم کرتے ہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی ایک شاندار مثال بھی پیش کرتے ہیں، جو سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین اور حجاج و زائرین کی خدمت کی عکاسی کرتی ہے۔

شاهد أيضاً

روضہ رسولﷺ پر حاضری: ہر مسلمان عاجزی انکساری اور آداب کو ملحوظ خاطر رکھے

خانہ کعبہ کے بعد مسجد نبوی مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ فضیلت والا مقام …