حج 2024،  وزیر مذہبی امور کی کیٹرنگ کمپنیوں کو خصوصی ہدایات

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مدینہ منورہ کی مختلف کیٹرنگ کمپنیوں کا دورہ کیا اور عازمین حج کے لیے کھانوں کی تیاری اور پیکنگ کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے تمام شعبہ جات بہترین کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آٹا، چاول، سبزی، گوشت، دالوں اور مصالحوں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔

چوہدری سالک حسین نے کیٹرنگ کمپنیوں کو تاکید کی کہ تمام اجناس، مصالحہ جات اور گوشت پاکستان سے حاصل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اجناس اور مصالحہ جات کے استعمال سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہوگا بلکہ پاکستانی ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔

وزیر مذہبی امور نے عازمین کرام کے فیڈبیک کے لیے پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن سروے کروانے پر بھی اصولی اتفاق کیا۔

إقرأ أيضا:  ذی الحج کے آغاز پر قربانی کرنے والوں کے لیے مفتیٔ اعظم کی خصوصی ہدایات

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …