حج 2024: وفاقی وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کی رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کا جائزہ لیا

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج انتظامات کی نگرانی کے لیے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے پاکستان حج مشن کے تحت عازمین کی رہائش، خوراک، اور سفری سہولیات کا جائزہ لیا اور عازمین حج سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، اب تک 109 پروازوں کے ذریعے 26,711 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ مدینہ منورہ میں 8 روز قیام کے بعد 6,011 عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے۔ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بھی ایک ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ عازمین حج کی دیکھ بھال اور انتظامات کے لیے 336 معاونین حج سعودی عرب میں تعینات ہیں۔

پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 116 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ گزشتہ 13 دنوں میں راستہ بھولنے والے 42 عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا ہے۔ عازمین کے 233 بیگز اور 58 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئی ہیں۔ سعودی حکام کے تعاون سے 14,000 سے زائد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت کروائی گئی ہے۔ آج چوہدری سالک حسین کی سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

إقرأ أيضا:  ایک ہزار فلسطینی خادم الحرمین کی میزبانی میں فریضہ حج ادا کرینگے

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …