سعودی عرب نے پہلا بین الاقوامی ڈیجیٹل پرس لانچ کردیا

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نیشنل کمرشل بینک کے تعاون سے حجاج اور معتمرین کی خدمت کے لیے دنیا کا پہلا بین الاقوامی ڈیجیٹل پرس (نسک والٹ) لانچ کردیا ہے۔ اس ڈیجیٹل پرس کا اجراء ایک تقریب میں کیا گیا، جس میں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ، نُسک اعمال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور وزارت حج و عمرہ کے ڈیجیٹل تجربے کے ڈائریکٹر احمد بن سلیمان المیمان، نیشنل کمرشل بینک کے ماتحت ڈیجیٹل کاروبار اور ادائیگیوں کی کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر صالح بن ابراہیم الفریح، نیشنل کمرشل بینک کے بزنس ڈویلپمنٹ کے مشیر نائف ملاعب، اور نیشنل کمرشل بینک کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سلوشنز کے مشیر عامر ابو لیلیٰ نے شرکت کی۔

نسک ڈیجیٹل والٹ کیا ہے؟

نسک والٹ ایک آسان اور محفوظ طریقہ ہے جس سے عازمینِ حج اپنے پیسے اور اخراجات کو محفوظ اور منظم کرسکتے ہیں۔ یہ پرس سعودی عرب کے نیشنل کمرشل بینک کے جدید بینکنگ انفراسٹرکچر کی اسپورٹ سے چلتا ہے۔ اس کا مقصد مناسک حج کی ادائیگی اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے دورے کے دوران زائرین وعازمینِ حج کو ایک ہموار اور محفوظ مالی تجربہ فراہم کرنا ہے، جس سے نقدی لے جانے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے اور مالیاتی لین دین کے اعلیٰ حفاظتی معیارات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

تکنیکی پہلو اور تعاون

ڈیجیٹل پرس میں جدید ترین انکرپشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ لین دین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ نسک اور نیشنل کمرشل بینک کے درمیان یہ تعاون جدید تکنیک اور صارفین کی ضروریات کو یکجا کرتا ہے۔

إقرأ أيضا:  رانا ثناء اللہ: توڑ پھوڑ ميں نامزد ملزموں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

ڈیجیٹل نسک والٹ کا اثر

وزارت حج و عمرہ کے حجاج اور معتمرین کی خدمات کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا کہ نسک والٹ عازمین حج کے تجربے میں ایک معیاری تبدیلی لائے گا اور یہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔

تجاویز طلب

وزارت حج و عمرہ نے تمام نجی شعبوں کے شراکت داروں کو اپنی تجاویز فراہم کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سروسز کے معیار کو بلند کیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے مستقل طور پر ایک ای میل nusukbusiness@haj.gov.sa متعارف کرایا گیا ہے۔

شاهد أيضاً

معنى ChatGPT: شرح الأحرف والمفاهيم الأساسية

ما معنى أحرف GPT الملاصقة لكلمة Chat عند حديثنا عن: ChatGPT؟ إليكم المعلومات التالية: كلمة: Chat ترجمتها: (دردشة)، ومعناها: المحادثة غير الرسمية …