سعودی عرب : مقدس مقامات پر مائع گیس کے سلنڈرز کے استعمال پر پابندی

سعودی عرب نے عازمین حج کے خیموں اور مقدس مقامات پر مائع گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

مائع گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے مطابق، یکم ذوالحجہ 1445ھ سے عازمین حج کے خیموں اور مقدس مقامات پر واقع سرکاری و نجی دفاتر میں مختلف اقسام اور حجم کی مائع گیس سلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ اقدام مقدس مقامات میں آگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

حفاظتی اقدامات

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے واضح کیا ہے کہ شہری دفاع کی حفاظتی و سلامتی کی ٹیمیں مائع گیس کے عدم استعمال کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے میدانوں میں گشت اور تفتیش کریں گی۔ پکڑی جانے والی گیس کے چولہے یا کھانا پکانے کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے سلنڈرز ضبط کرلیے جائیں گے۔

قانونی کارروائی اور تعاون

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ دیگر سیکیورٹی ادارے بھی شہری دفاع کی حفاظتی و سلامتی کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں گی تاکہ پابندی پر مکمل عملدرآمد ہوسکے۔

إقرأ أيضا:  سعودی حکومت نے عازمین حج کو کس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے؟

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …