حج 2024: قانونی دستاویزات کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزارتِ حج

خادم حرمین شریفین کے مشیر، مکہ مکرمہ ریجن کے امیر اور مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے ‘حج، عبادت اور مہذب طرز عمل’ مہم کا آغاز کیا ہے۔ آئندہ حج کے لیے قانونی دستاویزات کے بغیر شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

مہم کے دوران، مکہ مکرمہ ریجن کے نائب امیر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے حج کی ادائیگی سے قبل اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قوانین و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانون سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

شہزادہ سعود بن مشعل نے نشاندہی کی کہ اس آگاہی مہم کی بدولت گزشتہ برسوں میں حجاج کو غیر قانونی امور اور غیر قانونی طریقے سے حج سے روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مہم سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سروسز کو بہتر بنانے اور انہیں سکون و اطمینان کے ساتھ مناسک حج ادا کرنے کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے اپنے منشور کے ذریعے واضح کیا ہے کہ قانونی دستاویزات کے بغیر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ منشور کے مطابق، حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل حج ویزے کا حصول ضروری ہوگا۔ دیگر تمام ویزوں بشمول وزیٹر، ٹرانزٹ، سیاحتی ویزا اور ورک پرمٹ پر آنے والے افراد حج ادا کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

إقرأ أيضا:  حج 2024: وفاقی وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کی رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کا جائزہ لیا

سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ بغیر پرمٹ کے حج کرنا غیر قانونی تصور ہوگا، اس میں ملکی و غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔ غیر قانونی طور پر حج کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور دوبارہ پکڑے جانے پر یہ جرمانہ دگنا ہوگا۔ جبکہ وہ تارکین وطن جو حج کے قوانین و ضوابط پر عمل نہیں کریں گے، انہیں معینہ مدت کے لیے مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا۔

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …