وزیر مذہبی امور کا منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ، عازمین حج کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان حج مشن عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے میں مثالی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی خدمت ایک عبادت ہے اور انہیں پہلے سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈی جی حج نے وفاقی وزیر کو جاری حج آپریشن 2024 کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر، ڈائریکٹر معاونین اصغر یوسفزئی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ پہنچنے پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مکہ مکرمہ میں منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ کیا اور پاکستانی عازمین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عازمین کو حج کے دوران بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

چوہدری سالک حسین نے کمپنی کو ہدایت کی کہ منیٰ کے خیموں میں گرمی سے بچنے کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔

اس موقع پر پاکستان حج مشن اور سعودی حکام نے وفاقی وزیر کو پاکستانی عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ اس سال تمام سرکاری عازمین حج کو مشاعر ٹرین کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

إقرأ أيضا:  سفرِ حج کی تیاری، کون سے کام سب سے ضروری ہیں؟

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …