وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودیہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ چوہدری سالک حسین سعودی وزارتِ حج و عمرہ اور پاکستان حج مشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ، وفاقی وزیر مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس میں جاری حج آپریشن کے بارے میں بریفنگ لیں گے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر مذہبی امور عازمین حج کی رہائش گاہوں، کیٹرنگ کمپنیوں اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں موجود حج مشن، نادرہ، پاسپورٹ، کمرشل اور ویلفیئر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے جدہ قونصلیٹ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

إقرأ أيضا:  سعودی عرب، حج قوانین کی خلاف ورزی پر 21 افراد گرفتار

شاهد أيضاً

مکہ مکرمہ: حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر قائم

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے لیے میڈیا سینٹر کا قیام …