گیری کرسٹن کی بھارت کے خلاف میچ میں جیت کی امید

نیویارک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیری کرسٹن نے کہا کہ ہم بہترین کھیل پیش کریں گے اور ماضی پر انحصار نہیں کریں گے۔ پاک بھارت میچ بڑا میچ ہے اور کھلاڑیوں کو اس کا بخوبی اندازہ ہے۔

گیری کرسٹن نے کہا کہ ہمیں گزشتہ شکستوں کو بھول کر اس میچ پر فوکس کرنا ہوگا۔ ٹی20 میچ میں صورتحال تیزی سے بدلتی ہے، اس لیے فیصلہ سازی میں تیزی اور پھرتی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عماد وسیم بھارت کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے اور کھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔

گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ ہمیں پچ کی صورتحال کے مطابق بہتر کھیل پیش کرنا ہے اور نئے میچ میں بطور ٹیم اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ٹیم کے دو یا چار میچز زیادہ کھیلنے سے اتنا فائدہ نہیں ہوتا کہ وہ میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہو سکے۔

پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کے پاس بہترین بؤلرز موجود ہیں، اس لیے نیویارک کی وکٹ پر بلے بازوں کو بہادری سے کھیلنا پڑے گا۔ گرین شرٹس کی طاقت فاسٹ بؤلنگ ہے اور ہم اسی پر انحصار کریں گے۔

إقرأ أيضا:  پنجاب میں وزارتوں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ

شاهد أيضاً

سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی فضائی فراہمی

شاہی ایوان کے مشیر اور کنگ سلمان امدادی مرکز کے نگران ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز …