پنجاب میں وزارتوں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت غیر ضروری، غیر فعال اور خسارے میں چلنے والے اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی جبکہ ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

ری اسٹرکچرنگ کے اس منصوبے کے بعد وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی اور ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کردیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس عمل سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے اربوں روپے کی بچت ہوگی، جس سے حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی آئے گی اور مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

إقرأ أيضا:  سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان

شاهد أيضاً

سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی فضائی فراہمی

شاہی ایوان کے مشیر اور کنگ سلمان امدادی مرکز کے نگران ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز …