سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان

کراچی: سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو الوداع کہہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن چھوڑ رہے ہیں اور اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بہت پہلے آگاہ کردیا تھا۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کریں گے اور کسی اور پارٹی میں جانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی سیاست کرتے تھے اور “ووٹ کو عزت دو” ہمارا بیانیہ تھا، لیکن اگر “ووٹ کو عزت دو” کا بیانیہ چھوڑ کر ہر قیمت پر اقتدار میں آنا ہے تو پھر بات چیت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی مسلم لیگ ن چھوڑ دی ہے۔ محمد زبیر کے بارے میں بھی یہ کہا جارہا تھا کہ وہ جلد مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیں گے اور اب انہوں نے باضابطہ طور پر ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

إقرأ أيضا:  پنجاب میں وزارتوں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ

شاهد أيضاً

سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی فضائی فراہمی

شاہی ایوان کے مشیر اور کنگ سلمان امدادی مرکز کے نگران ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز …