روضہ رسولﷺ پر حاضری: ہر مسلمان عاجزی انکساری اور آداب کو ملحوظ خاطر رکھے

خانہ کعبہ کے بعد مسجد نبوی مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ فضیلت والا مقام ہے۔ روضہ رسول پر حاضری کے وقت مسلمان ادب اور احترام کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

مسجد نبوی میں حاضری ہر عاشق رسول کی دلی آرزو ہوتی ہے۔ عازمین حج، فریضہ حج سے پہلے یا بعد میں، مسجد نبوی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنا اور اپنے عزیز و اقارب کا عقیدت مندانہ سلام پیش کرتے ہیں۔

مسجد نبوی کا سبز گنبد، دلکش مناظر اور سنہری جالیوں کے سامنے گزرتے ہوئے آقائے دو جہاں کی خدمت میں بھیجے گئے درود و سلام اور ریاض الجنہ کے روح پرور لمحات ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتے ہیں۔

مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری اور زیارت کا شرف ہر مسلمان کے لیے باعث سعادت ہے۔ یہاں پہنچ کر ہر مسلمان کو عاجزی، انکساری اور آداب کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

إقرأ أيضا:  وزیر مذہبی امور کا مدینہ میں حج انتظامات کا جائزہ

Check Also

پاکستان سے 31 ہزار 57 سرکاری عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، ترجمان مذہبی امور

پاکستان سے حج کے عازمین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک …